• Breaking News

    عمران خان کے خطاب نے کینڈین وزیر کا بھی دل جیت لیا! پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا





    کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسن نے نجی ٹی وی چینل کی طرف سے کینیڈا میں منعقد کیے گیے ایوارڈ شو میں شرکت کی۔جہاں انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستانی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا۔اور پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات سے متعلق بھی تبصرہ کیا۔ وزیر امیگریشن احمد حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت اچھا الیکشن کروایا ہے۔
    اور میں نے پاکستان کے نئے وزیراعظم کی تقریر سنی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کی وکٹری سپیچ سنی۔وہ فوٹیج میرے پاس موجود تھی۔لیکن میں نے تقریر سننا چھوڑ دی اور میں نے عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ حاصل کیا۔اور اس کو پڑھا۔میں عمران خان کی تقریر کا ایک ایک لفظ دیکھنا اور پڑھنا چاہتا تھا۔کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں جتنے بھی پیغام دئیے ہم کینیڈین بھی اس کو سراہتے ہیں اور اس متفق ہیں۔یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت لوگوں کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ حکومتی ادارے کرپشن کے خلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی نئی حکومت میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی گفتگو کی۔اور کہا کہ کینیڈا سرمایہ کاری کرنے کے لیے ہمیشہ نئی مارکیٹوں کی تلاش میں ہوتا ہے اور کینیڈا پاکستان جیسے ممالک کے ساتھ تجارت کی غرض سے تعلقات بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔کینیڈین وزیرِ کے تقریر کے بعد پوار ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ یاد رہے عمران خان نے الیکشن 2018ء میں جیت کے بعد قوم سے خطاب کیا تھا۔۔۔عمران خان کی تقریر کو پاکستانی میڈیا کے ساتھ انٹرنیشنل میڈیا پر بھی لائیو دکھایا گیا،اور ان کی تقریر کو دنیا بھر میں سراہا بھی گیا۔۔عمران خان کوپاکستان کے علاوہ پوری دنیا سے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔


    ۔ پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری پر پی ٹی آئی اور عمران خان کے حامیوں نے خوب جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی واضح کامیابی پر کئی دفاتر میں بھی خوشی منائی گئی اور مٹھائیاں تقسیم ہوئیں۔۔۔۔پاکستان سے باہر بھی کئی ممالک میں تحریک انصاف کی جیت کا جشن منایا گیا۔ پی ٹی ئی نغموں پر رقص کیا گیا جب کہ دل دل پاکستان نغمہ بھی گایا گہا اس حوالے سے مخلتف ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کپتان عمران خان کی جیت کی خوشی نا صرف پاکستان میں موجود لوگوں کو ہے بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس تبدیلی پر بہت خوش ہیں۔

    No comments