وقار یونس ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حمایت میں سامنے آگئے
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حمایت میں سامنے آگئے ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے سابق کوچ کا کہنا تھا کہ ” اگر آپ کیچز نہیں پکڑیں گے تو میچز نہیں جیت سکتے،پاکستانی باﺅلرز نے مجھے کافی متاثر کیا ، کسی کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے کھلاڑیوں پر چیخنے چلانے پر پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیوںکہ وہ ان کے کوچ(استاد) ہیں ، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیں، مجھے اب بھی یقین ہے کہ پاکستان ،جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتا ہے “۔
No comments