ملکہ برطانیہ نے خالص تانبے سے بنے شیر اور شیرنی کی جوڑی کراچی کو تحفے میں دی تھی
ملکہ برطانیہ نے خالص تانبے سے بنے شیر اور شیرنی کی جوڑی کراچی کو تحفے میں دی تھی
کراچی میں موجود خالص تانبے سے بنی شیر اور شیرنی کی جوڑی ملکہ برطانیہ کوئین الزبتھ کی جانب سے کراچی کو دیا جانے والا خاص تحفہ تھا۔ خالص تانبے سے بنی اس جوڑی کی وزن سو ٹن ہے۔ اس جوڑی کو بارہ سال قبل موہاٹا پیلس میں ہونے والی نمائش کے لیے منتقل کروایا گیا تھا۔ تاہم بارہ سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد اب ان دھاتی شیروں کے مجسموں کو ان کی اصل جگہ پر نصب کر لیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ یہ دھاتی شیر عرصہ دراز سے کراچی کے چڑیا گھر کی زینت بنے ہوئے تھے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کراچی اور پاکستان بھر میں ایسا کوئی مجسمہ شاید ہی دیکھنے میں ملے تو خالص تانبے سے بنا ہوا، نایاب اور انٹیک ہو۔ شیروں کی ماند پڑتی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے ماہر کاریگروں کو طلب کیا گیا ہے تاکہ شیروں کی اس جوڑی کو ان کی اصل شکل میں واپس لایا جائے۔ کاریگر کا کہنا ہے کہ ان مجسموں کو اینٹی بائیوٹک کیمیکل لگایا جاتا ہے جو میل کاٹتا ہے۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دو دنوں میں کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد شیروں کو ان کی اصل جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔
No comments