معروف روحانی شخصیت پیر پنجر نےپاکستان کے مستقبل اور وزیراعظم عمران خان سے متعلق کئی پیشگوئیاں کی ہیں۔
معروف روحانی شخصیت پیر پنجر نےپاکستان کے مستقبل اور وزیراعظم عمران خان سے متعلق کئی پیشگوئیاں کی ہیں۔اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نیا سال آ رہا ہے اور میں یہاں جو بھی بات کروں گا اس کا فوٹو اسٹیٹ میرے پاس موجود ہے اس لیے جس بندے کو بھی چاہئیے ہو مجھ سے لے سکتا ہے۔
25دسمبر 1994ء کو میں نے پیشگوئی کی تھی کہ یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بنے گا تو پیرپگاڑا نے انکار کیا۔ پیر پنجر کا کہنا ہے کہ ان کی کئی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں۔پیر پنجر کا کہنا ہے کہ اب عمران خان آ گئے ہیں۔اور اب عمران خان صوبائی اور قومی اسمبلی توڑ کر صدارتی نظام نافذکرے گا۔پاکستان کے بلدیاتی اداروں کو پاور ملے گی اور جوپاکستان کا لوٹا ہوا مال ہے وہ واپس لائے گا۔
اب ہمارا ملک اسی طرف جا رہا ہے۔ پیر پنجر کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان موجودہ نظام کو کھینچ کر اور توڑ کر صدارتی نظام نافذ کرے گا۔قومی اور صوبائی اسمبلیاں زمین بوس کر کے بلدیاتی نظام کو مضبوط کرے گا۔
اور پاکستان سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس لائے گا۔ملک کے لوٹے ہوئے خزانے کی ایک ایک پائی برآمد ہو گی۔پیر پنجر نے مزید پیشگوئی کہ فوج میں 28 ویں برگیڈ بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک صدارتی نظام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا جو پچھلی حکومتیں تھیں اور سابق وزیراعظم تھے وہ فاسد تھے لیکن ان سے ہماری جان چھوٹ گئی ہے۔ عمران خان بیٹھا ہوا ہے تو پاکستان میں اللہ کے نبی ﷺ کا دین نافذ ہو گا۔ اللہ کا دین نافذ ہونا ہی ہونا ہے کیونکہ یہ ملک دین کے لیے بنا ہے۔اسلام آباد اسلام کا ہیڈ کوارٹر ہو گا۔
No comments