• Breaking News

    یسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کو دو ٹوک جواب دے دیا






    یسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،،الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کو دوٹوک پیغام دے دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کا کہنا تھا کہاس قسم کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونگے نہ دباؤمیں آئیں گے،ادارے کودباؤ میں لانا درست نہیں۔تفصیلات کے مطابق آج اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چیف الیکشن کمشنر سے ملنے الیکشن کمیشن پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر وہاں موجود نہیں تھے جس پر اسپیکر قومی اسمبیلی ایازصادق نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو خیال ہونا چاہیے تھا


    میں ابھی بھی اسپیکر قومی اسمبلی ہوں۔شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم تھے ۔ہم ان کو بتا کر یہاں آئے تھے اور انہوں نے یوں ہماری توہین کی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ اختیارات دے کر غلطی کی ۔ہمیں معلوم نہیں تھا کہ الیکشن کمیشن ایسے انتخابات کروائے گا۔اس کے علاوہ بھی انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامارت عائد کئیے۔تاہم انکے وہاں سے جاتے ہی ترجمان الیکشن کمیشن نے بھی اپنا موقف میڈیا کے سامنے رکھ دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اسپیکرقومی اسمبلی نےچیف الیکشن کمشنرسےفون پررابطہ کیا۔

    ایازصادق نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے تمام ممبران سے ملنا چاہتے ہیں۔ن لیگ کے رہنماؤں کوبتایا گیا ممبران پورےنہیں ہیں جب پورےہونگے توآپکوبتایاجائیگا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا اگر ایاز صادق آئیں تو وہ ملنے کو تیار ہیں۔چیف الیکشن کمشنرپانچ بجے تک دفترمیں موجود تھے،،ن لیگ کے رہنما نہیں آئے۔چیف الیکشن کمشنر ساڑھے پانچ بجے تک آفس میں تھے ، یہ نہیں آئے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ صاف اورشفاف انتخابات کرائے۔
    ادارے کودباؤ میں لانا درست نہیں۔اس قسم کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونگے نہ دباؤمیں آئیں گے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ترجمان الیکشن کمیشن کی میڈیا سےگفتگوکے دوران ایک امیدوار نے شکایتوں کےانبارلگادیے۔الیکشن کمیشن کوجواختیاردیےگئے ہیں وہ پارلیمنٹ نے دیے ہیں۔

    No comments