Fear of reducing the sale of mobile phones from import duty - 2019 | Naya Pakistan
نئے اقدامات سے 20 ہزار کا
فون31ہزارکا ہوگیا، 30 ہزار والا اب 44ہزار میں ملے گا
حکومت کی جانب سے موبائل
فونز کی درآمد پر ڈیوٹی 44 سے 52 فیصد کے نفاذ سے ان کی فروخت 70 فیصد گھٹنے کے
خدشات پیدا ہوگئے ہیں ڈیوٹی میں اضافے سے مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز 20 ہزارروپے
تک مہنگے ہوجائیں گے۔20 ہزار مالیت کا اسمارٹ فونز 11 ہزار روپے مہنگا ہوکر 31
ہزارروپے کی سطح پر آگیاہے جبکہ 30 ہزار کا اسمارٹ فون 14 ہزار مہنگا ہوکر44 ہزار
کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے
موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی، جی ایس ٹی ڈلیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی
ہے۔ایف بی آر کی جانب سے غیرتصدیق شدہ موبائل فون پرڈیوٹی اور ٹیکسوں پر اضافی
جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کے جاری کردہ کسٹمز نوٹیفکیشن
کے مطابق مجموعی ڈیوٹی اور ٹیکسوں پراضافی10 فیصد جرمانہ وصول کرنے کے بعد غیر
تصدیق شدہ موبائل فونز کی کلیئرنس کی جائے گی۔
واضح رہے کہ غیرتصدیق شدہ
موبائل فون کی تصدیق کا عمل 15جنوری کو ختم ہوگیا ہے۔اس ضمن میںکراچی الیکٹرونکس
ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرمحمد رضوان نے بتایا کہ ملک میں غیریقینی کیفیت کی وجہ سے
پہلے ہی گزشتہ 2 ماہ سے موبائل فونزکی درآمدات 50فیصد گھٹ گئی ہیں لیکن حکومت کے
نئے اقدامات سے باقی ماندہ 50فیصد درآمدات بھی ختم ہوجائیں گی۔
No comments