نواز شریف کو جیل میں صفائی کے کام پر لگا دیا گیا -|تین بار و زیراعظم پاکستان رہنے والے نواز شریف کو سیکورٹی وارڈ کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا
تین مرتبہ وزیراعظم پاکستان رہنے والے نواز شریف کو جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم سیکورٹی وارڈ کی صفائی خود کریں گے۔جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشقت کے طور پر صفائی کا کام سونپا گیا ہے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو جیل میں سیکورٹی وارڈ کی صفائی کی ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ پڑھانے یا کوئی دیگر کام بھی سونپا جا سکتا تھا لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر صفائی کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔ کیونکہ سیکورٹی وارڈ میں صرف نواز شریف، ان کا مشقتی اور سیکورٹی کے جیل اہلکار موجود ہوں گے جس کی وجہ سے وہاں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہو گا۔
اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کوکوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیس بائے بیس کا کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل پہنچنے پر نواز شریف کی تصویر اُتاری گئی۔حاضری رجسٹرپر نواز شریفکے دستخط کروائے گئے اور میڈیکل بھی کیا گیا۔حاضری رجسٹرپرجیل حکام نےلکھا نوازشریف قیدی با مشقت نہیں ہیں۔ حاضری رجسٹرپرلکھا گیا نوازشریف علم حاصل کریں گے یا پڑھائیں گے۔ جیل میں نواز شریف کےکمرے سےملحقہ ایک کنال کالان بھی ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔ نواز شریف پر 1.5 ملین پاؤنڈز اور 25 ملین ڈالرز کا الگ الگ جُرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ نواز شریف کو دس سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا۔
No comments