پاکستان نے 5 سال میں 16 لاکھ ڈالر کے انسانی بال برآمد کیے، وزارت تجارت
اسلام آباد: وزارت تجارت نے قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں
بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ 5 سال کے دوران 16 لاکھ ڈالر کے انسانی بال برآمد کیے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے اسمبلی
کو بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران میں 16 لاکھ ڈالر کے انسانی بال
برآمد کیے، پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ چین کو پانچ سال میں ایک لاکھ 5 ہزار
461 کلوگرام انسانی بال برآمد کیے جس کی مالیت 1 لاکھ 32 ہزار ڈالر ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ انسانی بالوں کا استعمال وگز بنانے
میں ہوتا ہے، 2016-17 میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں کمی سے وگز کی مانگ میں بھی
کمی ہوئی جب کہ پاکستان چین، امریکا اور عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا
No comments