The husband reached the court against not giving food - Virtual Feeds
شوہر خود تو سمارٹ فون رکھتا
ہے اور اسے معمولی فون دے رکھا ہے۔ بیوی نے بھی شوہر پر الزام لگا دیا
بھوپال کی فیملی کورٹ میں ایک ایسا
معاملہ سامنے آیا ہے جس میں سمارٹ فون کی وجہ سے شوہر اور بیوی کا تنازع اتنا شدید ہو گیا کہ دونوں میں طلاق کی نوبت آ
گئی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتنے معاملے کی سماعت کے بعد کونسلنگ کا حکم دے دیا ہے۔کونسلر سنگیتا نے جب
لڑائی کی وجہ پتہ لگانی شروع کیں تو اصل وجہ موبائل فون نکلی۔
کونسلنگ کے دوران بیوی نے بتایا کہ شوہر
خود تو سمارٹ فون رکھتا ہے اور اسے معمولی فون دے رکھا ہے۔اسے گھر والوں سے بات
بھی نہیں کرنے دیتا۔اس پر شوہر نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ بیوی گھر سے سمارٹ فون
لے کر آئی تھی اور ہر وقت سیلفی واٹس ایپ اور فیس بک پر مصروف رہتی تھی۔اس چکر میں اس نے کئی مرتبہ مجھے
کھانا تک نہیں دیا۔
شوہر کا کہنا تھا کہ اس حرکت
سے پریشان ہو کر بیوی سے
سمارٹ فون چھین لیا۔
دونوں کی بات سننے کے بعد جب عدالت میں معاملہ پیش
کیا گیا تو دونوں کے درمیان صلح کروا دی گئی۔بیوی نے سات شرائط رکھیں جسے
شوہر نے قبول کرلیا اور یوں دونوں کی طلاق ہونے سے بچ گئی۔صلح کی وجہ سے دونوں کی زندگی کی گاڑی ایک بار پھر پٹری
پر لوٹ آئی ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں موبائل فون کا زیادہ
استعمال میاں بیوی میں
لڑائی کا باعث بنتا ہے جب کہ بعض اوقات یہ معاملہ سنگین بھی ہو جاتا ہے اور بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے
کچھ ایسا ہی بھوپال کی عدالت میں ہو جہاں شوہر نے بیوی پر الزام لگایا کہ موبائل زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سےبیوی کھانا نہیں
دیتی جب کہ بیوی نے
کہا کہ شوہر خود تو سمارٹ فون رکھتا ہے اور اسے معمولی فون دے رکھا ہے۔
اسے گھر والوں سے بات بھی
نہیں کرنے دیتا تاہم عدالت نے دونوں کے درمیان صلح کروا دی۔
No comments