میڈیا بحران میں ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا بحران
میں حکومت ملازمین اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسلام آباد میں سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا میں اچانک بحران کیوں آیا اس کی نشاندہی کی جائے
کہ بحران میں حکومت کا کتنا کردار تھا تاکہ مستقبل کے لیے اس کا تدارک کیا جاسکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں باہر جانے والے پیسے کو روکنا ہے، پاکستانی
ہونے کے ناطے ڈالر باہر نہ جانے دینا ہمارا مفاد ہے اس لیے میڈیا کو پرو اکانومی ہونا
چاہیے، میڈیا کو اپنا انٹرسٹ معیشت کے ساتھ جوڑ کررکھنا چاہیے کیونکہ میڈیا تب ہی مستحکم
ہوگا جب معیشت مضبوط ہوگی۔...
No comments